پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کہنا ہے کہ عمران خان کےلیے سوشل میڈیا فوکل پرسن اظہر مشوانی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
لاہور سے پی ٹی آئی کے مطابق اظہر مشوانی کو ان کے گھر کے باہر سے حراست میں لیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ اظہر مشوانی کو نامعلوم افراد نے لاہور سے اغواء کیا گیا۔
رہنما پی ٹی آئی زبیر خان نیازی کا کہنا ہے کہ اظہر مشوانی 6 گھنٹے سے لاپتہ ہیں۔
دریں اثناء تحریک انصاف سوشل میڈیا کے انچارج اظہر مشوانی کی اہلیہ ماہ نور اظہر نے اپنا مؤقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ اظہر مشوانی دن 3 بجے سے لاپتہ ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اظہر مشوانی گھر سے زمان پارک کےلیے روانہ ہوئے تھے۔