• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر:بوائز اینڈگرلز فلڈ لائٹ ہاکی ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا

سکھر (بیورو رپورٹ) پیپلز ہاکی اسٹیڈیم میں بوائز اینڈ گرلز فلڈ لائٹ ہاکی ٹورنامنٹ 18 جون سے کھیلا جائے گا، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر وحید اصغر بھٹی ہوں گے، افتتاحی میچ خیرپور اور سکھر ڈسٹرکٹ کی گرلز ٹیموں کیدرمیان کھیلا جائے گا، گرلز مقابلوں میں شرکت کی اجازت صرف فیملیز کو دی گئی ہے، مردوں کا ٹورنامنٹ میں داخلا ممنوع ہوگا۔ ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری امان اللہ مغل کے  مطابق پیپلز ہاکی اسٹیڈیم میں آسٹرو ٹرف پر فلڈ لائٹ ہاکی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے سلسلے میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ، انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ خاص طور پر ڈپٹی کمشنر سکھر نے اپنی ذاتی کوششوں سے اسٹیڈیم کو سیل کئے جانے کا نوٹس لیا اور اسٹیڈیم کو کھلاڑیوں کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا جس پر ہاکی ایسوسی ایشن اور ہاکی کے کھلاڑی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وحید اصغر بھٹی کے انتہائی مشکور ہیں ، انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن رمضان المبارک میں فلڈ لائٹ گرلز بوائز ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد کررہی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کے دوران سیکیورٹی کے بھی سخت اقدامات کئے گئے ہیں، ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ کی ہدایات پر پولیس کی بھاری نفری ٹورنامنٹ کے دوران اسٹیڈیم میں تعینات رہے گی۔
تازہ ترین