کراچی میں سٹی اسٹیشن کے قریب اسٹیٹ لائف کے گودام میں آگ لگ گئی۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ گودام میں پرانا فرنیچر رکھا تھا جو جل گیا۔
رپورٹس کے مطابق دو فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5، گہرائی 148.2 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، رفتار اور معیار کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
خاتون اول نے کہا کہ اسکیم کی خاص بات یہ ہے کہ ہر گھر کی زمین گھر کی خاتون کے نام ہے
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ مضحکہ خیز اور جھوٹ پر مبنی اعلامیے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیاں دو روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے، ان کے ہمراہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔
کراچی میں دو دریا پر سمندر میں دو بچوں کے ہمراہ مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے اسکول ٹیچر کی تلاش جاری ہے جبکہ دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، ڈوبنے والوں کے اہل خانہ جناح اسپتال پہنچ گئے۔
وزیرِ مملکت طلال چوہدری نے علیمہ خان کے بیان پر بانیٔ پی ٹی آئی کے بچوں سے متعلق سوالات اٹھا دیے۔
وزیراعظم متاثرہ علاقوں اورعوام سے اظہار یکجہتی کیلئے جلد گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث 25 مسافر معمولی زخمی ہوئے ہیں، حادثے کے باعث ایک مسافر بوگی میں پھنس گیا تھا، جسے زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ دنیا کا پہلا آزمودہ ڈسٹ سسپنشن سسٹم 15 جدید اینٹی اسموگ گنز کے ساتھ لاہور پہنچ چکا ہے۔
اپنے بیان میں علیمہ خان نے کہا کہ سفیر نے بتایا کہ وہ اس سلسلے میں اسلام آباد میں وزارتِ داخلہ سے منظوری کا انتظار کر رہے ہیں۔
گڈانی جیٹی کا پانی آلودہ ہونے کے باعث گلابی رنگ کا ہوگیا۔ حب سے محکمہ ماحولیات کے مطابق جیٹی کے پانی کا رنگ تبدیل ہونے کے باعث بدبو پھیلنے لگی ہے۔
عوام پاکستان پارٹی کے سیکریٹری جنرل مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ جو 244 ارب روپے آپ نے چوری کیے وہ توعوام کو واپس کریں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف جنگ میں ہماری میڈیا نے بہترین کردار ادا کیا، شہید بےنظیر بھٹو صحافیوں کی تحریک میں ساتھ کھڑی رہیں، آج بھی آزادی صحافت کے حوالے سے چیلینجز ہیں۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کے ملزم عمران آفریدی سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ اس کا والد نبی گل سندھ پولیس کا اہلکار تھا۔
اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ملک کے 47 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں، تحریک تحفظ آئین پاکستان پسے ہوئے طبقات کے لیے تحریک چلائے گی۔