ملک بھر میں تمام بینکس زکوٰۃ کٹوتی کے لیے آج عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق بینکوں کے ملازمین معمول کے مطابق آئیں گے تاہم عوامی لین دین بند رہے گا۔
اعلامیے کے مطابق یکم رمضان 23 مارچ کو عام تعطیل کے سبب بینکنگ شعبہ بند رہا۔
واضح رہے کہ زکوٰۃ کی کٹوتی کے لیے 2023 کا نصاب ایک لاکھ 3 ہزار 159 روپے مقرر کیا گیا ہے۔