کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکریٹری مقبول احمد نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان تھرو بال فیڈریشن، نیشنل تھرو بال کورس اور نیشنل روک بال کورس کا انعقاد کر رہی ہے جو 18سے21 جولائی کو مری میں ہوگا ۔اسکے ساتھ ہی روک بال کا ریفری و رولز کے حوالے سے کورس کا بھی انعقاد کیا جائے گا تھرو بال کورس 19-18جولائی کو اور روک بال کورس 21-20جولائی کو منعقد ہونگے۔اس کورس میں حصہ لینے والوں کو ایک کٹ بمعہ دو ٹی شرٹس۔ کٹ بیگ لٹریچر ہینڈ آئوٹ ۔وصل ، تحریری مٹیریل ۔ تمام حصہ لینے والوں کو سرٹیفیکیٹ ، شیلڈز بھی دی جائے گی ۔ جو مرد و خواتین اس کورس میں حصہ لینا چاہتے ہیں اپنے انٹری فارم ۔قومی شناختی کارڈکی کاپی دو عدد فوٹو دفتر پاکستان تھرو بال فیڈریشن سے حاصل کر کے مکمل پر کرکے 12جولائی سے پہلے پہلے جمع کرا دیں ۔