• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان کا اولمپکس باکسنگ کوالیفائنگ رائونڈ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

لاہور (آئی این پی) پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے ریواولمپک میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے دیے گئے موقع کو حاصل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق عامر خان نے رواں ماہ وینزویلا میں ہونے والے اولمپک کوالیفائر میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کیا ہے جس کے بعد ان کی اولمپک میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے امکانات ختم ہوگئے ہیں۔ واضح رہے عامر خان نے گزشتہ ماہ کراچی میں ایک تقریب کے دوران انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے تازہ فیصلے پر پوچھے گئے ایک سوال پر اولمپک میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ عالمی شہرت یافتہ باکسر کا کہنا تھا کہ تصور کیجیے اگر میں اولمپک میں اپنے مادر وطن کی نمائندگی کروں تو یہ میرے لیے بہت خاص ہوگا تاہم اس کا انحصار میرے پروموٹرز پر ہے جن کے ساتھ میرا پروفیشنل معاہدہ ہے۔عامر خان نے 2004 کے ایتھنز گیمز میں سلور میڈل جیتا تھا لیکن انھیں اندازہ ہوگیا ہے کہ وہ ابھی اولمپک گیمز میں شرکت کے لیے مکمل طورپر تیار نہیں ہیں۔
تازہ ترین