• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر ہائی وے پر مسا فر کوچ سڑک کنارے کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گئی، 2 سگے بھائیوں سمیت 3جاں بحق، 12 افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )مین سپر ہائی وے پر تیزرفتار مسا فر کوچ سڑک کے کنارے کھٹرے ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2سگے بھائیوں سمیت 3افراد جاں بحق اور12مسافر زخمی ہوگئے ۔ حادثہ مین سپر ہائی وےپر نوری آباد سیمنٹ فیکٹری کے قریب پیش آیا، پولیس اور ریسکیو عملے نے کوچ میں پھنسی ہوئی لاشوں اور زخمیوں کو نکال جناح اسپتال منتقل کیا ، جہاں دو متوفین کی شناخت 40 سالہ محمد یوسف ولد رحیم بخش، 35 سالہ امین ولد رحیم بخش کے نام سے ہوئی جبکہ 40 سالہ متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی، پولیس کا کہنا ہے حادثے کا شکار بس کراچی سے بہاولپور جاری تھی کہ تیز رفتاری سے ا وورٹیک کرتے ہوئے ،سٹرک کے کنارے کھڑے ہوئے ٹریلر سے ٹکرا گئی ، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 12 مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں جنہیں طبی امداد کے بعد گھر روانہ کردیا گیا جبکہ متوفین کی لاشیں پولیس نےضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیں ، پو لیس کا کہنا ہے کہ متوفی دونوں سگے بھائیوں کا آبائی تعلق بھاولپور سے ہےاور وہ مذکورہ کوچ میں کراچی سے بھاولپور جا رہے تھے۔

ملک بھر سے سے مزید