امریکا کے صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تنازع نہیں چاہتے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ امریکا اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے طاقت سے کام لینے کو تیار ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کے حکم پر شام میں فضائی حملے کیے گئے تھے، جس میں ایران نواز جنگجو مارے گئے تھے۔
مغربی میڈیا کے مطابق امریکا نے ایک ڈرون حملے میں امریکی شہری کی ہلاکت پر جوابی کارروائی کی تھی۔