• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہِ رمضان میں سحر و افطار کا مزہ کریں دوبالا، مرغ ٹنگڑی مصالحہ سے، جو جھٹ پٹ تیار ہوجائے اور کھانے والے انگلیاں چاٹتے رہ جائیں۔

اجزاء:

چکن لیگ پیسز   6 پیسز (1 کلو)، تلی ہوئی پیاز 1 کپ، کٹی لال مرچ 2 چائے کے چمچ، کریم 2 کھانے کے چمچ، دہی 2 کھانے کے چمچ، چکن تندوری مصالحہ 2 کھانے کے چمچ، تکہ مصالحہ 2 کھانے کے چمچ، ہری مرچ کا پیسٹ 1 کھانے کا چمچ، لیموں کا رس 1 عدد، ٹماٹر 2 عدد، ہرا دھنیہ حسب ذائقہ، کالی مرچ حسب ذائقہ، تیل حسب ضرورت ، نمک حسب ذائقہ

ترکیب:

چکن لیگ پیسز کو دھو کر خشک کرکے اس میں تمام اجزاء تلی ہوئی پیاز، کٹی لال مرچ، کریم، دہی، چکن تندوری، تکہ مصالحہ، ہری مرچ کا پیسٹ، لیموں کا رس ڈال کر مکس کریں میرینیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں۔

اب تیل گرم کرکے اس میں میرینیٹ کی ہوئی چکن ڈال کے ہلکی آنچ پر 1 منٹ کے لئے پکنے دیں پھر اس میں تھوڑا پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر ڈھانپ کے رکھ دیں۔

جب چکن پک جائے تو اس میں ٹماٹر، پیاز، ہرا دھنیہ سے گارنش کرکے کوئلے کا دھواں لگا دیں۔

خاص رپورٹ سے مزید