• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائیجیریا، بس حادثے میں 25 افراد ہلاک، 10زخمی

ابوجا (اے پی پی):نائیجیریا میں بس حادثے میں 25 افراد ہلاک جبکہ 10زخمی ہوگئے ہیں ۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق باوچی میں فیڈرل روڈ سیفٹی کور کے ایک کمانڈر یوسف عبدالحی نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز شمالی ریاست باوچی میں ایک مسافر بس ٹائر پھٹنے کے باعث حادثے کا شکا رہوگئی جس کے نتیجے میں 25افراد جائے حادثہ پر ہی ہلاک اور 10زخمی ہوگئے ۔انہوں نے بتایا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
دنیا بھر سے سے مزید