• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑا سیارچہ زمین اور چاند کے درمیان محفوظ طریقے سے تیزی سے گزر گیا

پیرس (اے ایف پی) یورپی خلائی ایجنسی کے مطابق ہفتہ کو ایک بڑا سیارچہ زمین اور چاند کے درمیان محفوظ طریقے سے تیزی سے گزرگیا جو ایک دہائی میں ایک بار ہونے والا واقعہ ہے جو سیاروں کی دفاعی کوششوں کے لیے تربیتی مشق کے طور پر استعمال ہو گا۔ ڈی زیڈ ٹو (DZ2) نامی اس سیارچے کا تخمینہ 40 سے 70 میٹر (130 سے ​​230 فٹ) چوڑا لگایا گیا ہے جو تقریباً پارتھینن (ایک عمارت جو ایکروپولیس -ایتھنز میں ایک قدیم یونانی شہر کی باقیات - کا حصہ ہے) کے سائز کا ہے اور یہ اتنا بڑا ہے کہ اگر یہ ہمارے سیارے سے ٹکرائے تو ایک بڑے شہر کو مٹا دے گا۔ ای ایس اے کے سیاروں کے دفاعی دفتر کے سربراہ رچرڈ موئسل کا کہنا ہے کہ ہفتہ کو 19:49 گرین وچ مین ٹائم (جی ایم ٹی) پر یہ زمین سے چاند کے فاصلے کے ایک تہائی کے اندر آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ یہ بہت قریب ہے، فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔
دنیا بھر سے سے مزید