ایران کی جانب سے اسرائیل پر مزید میزائل داغ دیے گئے۔ ایران نے کلسٹر بموں سے لیس میزائلوں سے بھی حملہ کیا ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کے میزائلوں کو روکنے کے لیے فضائی دفاعی نظام متحرک کردیا گیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی میزائل رہائشی علاقوں میں گرے ہیں جس سے گاڑیوں اور گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی دفاعی نظام ایرانی میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا ہے۔