• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وزیراعظم کا امریکی صدر سے رابطہ، آبنائے ہرمز کھولنے پر بات چیت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق تفصیلی بات کی۔

ترجمان ڈاؤننگ اسٹریٹ‏ کے مطابق برطانوی وزیراعظم اور امریکی صدر نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی۔

ڈاؤننگ اسٹریٹ‏ کا کہنا ہے دونوں رہنماؤں نے عالمی شپنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے آبنائے ہرمز کھولنے پر گفتگو کی۔

ترجمان ڈاؤننگ اسٹریٹ‏ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا عالمی توانائی مارکیٹ میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے نہایت ضروری ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے آج کوبرا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں ایران کے خلاف جنگ سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد ایران نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کے لیے آبنائے ہرمز بند کردی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید