• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 30 روپے کی کمی کی گئی ہے جبکہ مختلف سبزیوں کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 520 روپے پر آ گئی، رمضان کے آغاز میں مرغی کا گوشت 550 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق شہر میں بکرے اور گائے کے گوشت کی فی کلو قیمت میں کمی نہ آ سکی۔

بکرے کا فی کلو گوشت 1600 سے 1700 اور گائے کا گوشت 850 سے 900 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

بکرے کے گوشت کا سرکاری نرخ 1450 اور گائے کا 650 روپے فی کلو مقرر ہے۔

کوئٹہ میں آلو کی فی کلو قیمت میں 10 اور پیاز کی قیمت میں 30 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی کلو آلو کی قیمت 60 اور پیاز کی 180 روپے ہو گئی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق ٹماٹر کی فی کلو قیمت 60 سے بڑھ کر 100 روپے ہو گئی جبکہ پھول گوبھی کی قیمت 100 اور بینگن کی 80 روپےفی کلو ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق بھنڈی کی فی کلو قیمت میں 50 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بھنڈی کی قیمت 250 روپے ہو گئی۔

تجارتی خبریں سے مزید