• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے فلاحی ادارے کے کیمپ میں نعت پڑھ کر سماں باندھ دیا۔

کراچی میں فلاحی ادارے کی جانب سے قائم کیمپ میں لوگوں کی فرمائش پر سرفراز احمد نے نعت پڑھ کر سنائی۔

سرفراز احمد نے مسافر، غریب اور نادار افراد کے لیے مفت سحری و افطاری کے لیے قائم کیمپ پر پہنچ کر وہاں موجود مستحق افراد میں سحری تقسیم کی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہر رمضان المبارک میں مختلف فلاحی اداروں کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید