اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کے وکیل کی غلطی درست کرادی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے وکیل سے کہا کہ آپ نے درخواست کر رکھی ہے کہ غیرقانونی گرفتاری روکیں، درخواست منظور کروں تو آپ کے کلائنٹ گرفتار ہوجائیں گے۔
جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کے وکیل کی غلطی درست کرائی اور کہا کہ کیا میں کہہ دوں غیرقانونی نہیں تو قانونی گرفتار کرلیں، اپنے کلائنٹ کے ساتھ یہ نہ کریں۔
پی ٹی آئی وکیل کی سیکیورٹی ناکوں کی شکایت پر جسٹس عامر نے کہا کہ آپ کے پارٹی لیڈر آرہے ہیں، انہی کےلیے سیکیورٹی لگائی ہوئی ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے مزید کہا کہ آپ کے لیڈر خود زگ زیگ سے کنٹینر سے ہوکر آئے ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور اسلام آباد پولیس کو کل تک عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔