• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بیوی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر شوہر گرفتار

ویڈیو گریب
ویڈیو گریب

کراچی میں سوشل میڈیا پر شوہر کی جانب سے بیوی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے شوہر کو اسکیم 33 سے گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔

ملزم کی بیوی نے تھانے پہنچ کر بیان دیا کہ واقعہ غلط فہمی کی بنیاد پر پیش آیا ہے، وہ اپنے شوہر کو معاف کرتی ہے اور کوئی کارروائی نہیں چاہتی، جس پر پولیس نے شوہر کو بیوی کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔

سائٹ سپر ہائی وے کی پولیس نے اسکیم 33 پی ٹی وی سوسائٹی میں کارروائی کرتے ہوئے بیوی پر تشدد کرنے والے شوہر گوپال کو گرفتار کر لیا۔

شوہر کی اپنی بیوی پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں گوپال اپنی بیوی پر تشدد کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

وائرل ویڈیو کی مدد سے پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔

ملزم گوپال کی بیوی سونیا نے شوہر کی گرفتاری پر تھانے پہنچ کر بیان دیا کہ میں فون پر بات کر رہی تھی جس پر میرے شوہر کو شک ہوا کہ یہ کسی لڑکے سے بات کر رہی ہے۔

میرے شوہر نے غصے میں آ کر مجھ سے کہا کہ کس سے بات کر رہی ہو اس کے ساتھ ہی شوہر نے مجھ پر ہاتھ اٹھایا، تاہم میں اپنے شوہر کو معاف کرتی ہوں۔

پولیس نے خاتون کی جانب سے کوئی کارروائی نہ کرنے پر اس کے شوہر گوپال داس کو رہا کر دیا۔

(نوٹ: ویڈیو پُرتشدد ہونے کی وجہ سے خبر میں شامل نہیں کی گئی)

قومی خبریں سے مزید