• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیجی حدید کا زین ملک اور سلینا گومز سے متعلق پھیلی افواہوں پر ردِعمل

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک کے امریکی گلوکارہ سلینا گومز کو ڈیٹ کرنے کی افواہوں پر ان کی سابقہ پارٹنر فلسطینی نژاد امریکی سُپر ماڈل جیجی حدید نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کردیا۔

گزشتہ ہفتے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ زین ملک اور سلینا گومز ممکنہ طور پر ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں، یہ خبر سنتے ہی مداح اس بات کے لیے فکر مند  نظر آئے کہ جیجی حدید کا اپنے سابقہ پارٹنر کو یوں زندگی میں خوشی سے آ گے بڑھتے ہوئے دیکھ کر کیسا ردِ عمل ہوگا۔

اس حوالے سے جیجی حدید کے ایک قریبی ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ زین ملک اور سلینا گومز کو جیجی حدید کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جب تک زین ملک خوش، مستحکم ہے اور بیٹی کائی کے لیے ایک اچھے اور ہمدرد باپ رہیں گے اس وقت تک اُنہیں زین ملک کے کسی کو بھی ڈیٹ کرنے سے کوئی مسئلہ نہیں۔

واضح رہے کہ جیجی حدید اور زین ملک نے 2021ء میں اپنے 7 سالہ تعلق کو ختم کرکے علیحدگی اختیار کرلی تھی، اس جوڑی کی ایک 2 سالہ بیٹی بھی ہے جس کا نام’کائی‘ ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید