چین کے صدر شی جن پنگ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے فون پر رابطہ کیا ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان سعودی عرب اور ایران کے درمیان فالو اپ بات چیت کی حمایت سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
اس موقع پر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ امید ہے کہ سعودی عرب اور ایران مذاکرات کے نتائج کی بنیاد پر اپنے تعلقات مسلسل بہتر بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چین اور سعودی تعلقات کو فروغ دینے، بنیادی مفادات سے متعلق مسائل پر مضبوطی سے ایک دوسرے کی حمایت کریں گے۔
چینی صدر کا کہنا ہے کہ چین اور سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں امن، استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے مزید تعاون کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی صدر نے سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے ایران اور سعودی عرب کے درمیان حیرت انگیز معاہدے میں مدد کی تھی۔