• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کا خصوصی جنگی مشقوں کے دوران اینٹی شپ میزائلوں کا تجربہ

ماسکو (اے پی پی)روس نےاینٹی شپ میزائلوں کا تجربہ کیا۔ یہ تجربہ جاپانی وزیراعظم فومیو کیشیڈا کے دورہ یوکرین کے ایک ہفتے بعد خصوصی جنگی مشقوں کے دوران کیا گیا ہے۔روسی وزارت دفاع نے منگل کو ٹیلی گرام پر بتایا کہ اس کی بحری فوج نے مشرقی بعید کے ساحل کے قریب خصوصی جنگی مشقوں کے دوران بحیرہ جاپان کے پانیوں میں پیسیفک فلیٹ کی میزائل کشتیوں سےموسکٹ کروز میزائل فائر کیے جنہوں نے کامیابی سے100کلومیٹر کے فاصلے پر فرضی ہدف کو براہ راست نشانہ بنایا۔ وزارت دفاع نے بتایا کہ مشق کے دوران 2بحری جہازوں نے حصہ لیا۔

دنیا بھر سے سے مزید