• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیمپوں کی زندگی سے تنگ 184 روہنگیا انڈونیشیا پہنچ گئے

کراچی(نیوزڈیسک)میانمار اور بنگلہ دیش کے کیمپوں میں ناسازگار حالات سے تنگ ہو کر فرار ہونے والے 200کے قریب روہنگیا مسلمان انڈونیشیا کے صوبے آچے پہنچ گئے، نومبر سے اب تک 918 روہنگیا انڈونیشیا پہنچ چکے ہیں۔انڈونیشیا کی مقامی پولیس کے مطابق تقریباً 184 روہنگیا آچے صوبے کے مشرقی علاقے میں پہنچے ہیں، جن کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے، ان افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید