• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میکسیکو سٹی، پناہ گزین مرکز میں آگ لگنے سے 35 افراد ہلاک

کراچی(نیوزڈیسک)میکسیکو سٹی میں امریکی سرحد کے قریب پناہ گزینوں کے مرکز میں آگ لگ گئی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پناہ گزینوں کے مرکز میں آگ لگنے سے 35 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 100 کے قریب افراد آگ لگنے کے باعث پیدا ہونے والی کاربن مونو آکسائیڈ گیس کے زہریلے دھویں سے متاثر ہوئے ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پناہ گزینوں کے مرکز میں آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید