• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سازشی ٹولا 4 ماہ حکومت کو کام کرنے دے ملک میں استحکام آجائے گا، رانا مشہود

پاکستان  مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود کا کہنا ہے کہ سازشی ٹولا صرف 4 ماہ حکومت کو کام کرنے دے تو ملک میں استحکام آجائے گا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ ہمیشہ سے کہا ہے فرد واحد کی مرضی کے مطابق فیصلے نہیں ہونے چاہئیں۔

رانا مشہود نے مزید کہا کہ جمہوریت کا حسن مشترکہ فیصلوں میں پنہاں ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ پاکستان کو آگے لے جانا ہے تو سازشوں کو ختم کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو لانے اور سپریم کورٹ پر شلواریں لٹکانے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید