• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین 2035 تک پٹرول اور ڈیزل انجن والی نئی کاروں پر پابندی کا فیصلہ

برسلز(نیوز ایجنسی، جنگ نیوز )یورپی یونین نے 2035سے پٹرول اور ڈیزل انجن والی نئی کاروں کی فروخت پر پابندی کے اقدام کی منظوری دے دی ہے،یورپی کونسل نے اعلان کیا کہ پولینڈ کے علاوہ تمام رکن ممالک نے اس قانون کی منظوری دے دی ہے جو 2035تک کاروں اور ہلکی کمرشل گاڑیوں کے لئے سخت کاربن اخراج کے معیارات متعارف کرائے گا،قانون کے مطابق کار ساز 2035تک اپنے کاربن کے اخراج کو صفر کر دیں گے۔ اس طرح، کاربن خارج کرنے والے پٹرول اور ڈیزل کے انجن والی نئی کاریں مذکورہ تاریخ سے یورپی یونین کے ممالک میں فروخت نہیں ہو سکیں گی،اس کے علاوہ 2030کے اخراج میں کمی کا ہدف کاروں کے لئے 55فیصد اور پک اپ ٹرکوں کے لئے 50فیصد ہوگا۔

دنیا بھر سے سے مزید