فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی صدر رانا طاہر سلیم ، جنرل سیکرٹری میاں کاشف محمود، ضلعی آرگنائزر رانا نثار احمد شہزاد اور ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن حافظ رانا رب نواز انجم نے مختلف صوبائی حلقہ جات کی تنظیمات کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمدطاہر القادری کی آمد سے حکومتی ایوانوں میں لرزہ طاری ہو گیا ۔ حکومتی وزراء بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی دوسری برسی کے موقع پر آج فیصل آباد سے 20ہزار سے زائد مرد و خواتین اور بچے مال روڈ پر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی زیر قیادت ہونے والے دھرنے میں شرکت کریں گے ۔ اور آج رات دھرنے میں عوام کا جم غفیر موجود ہوگا۔ ہمارا دھرنا پر امن ہے اگر حکومت نے اس میں کوئی رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو ہمارے ورکر ایسی رکاوٹوں کو اپنے پاؤں کے نیچے روند ڈالیں گے ہر صورت دھرنے میں شرکت کے لیے لاہور پہنچے گے۔ ہم شہداء ماڈل ٹاؤن کا قصاص لیں گے ۔