• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی سزا پر نظرثانی کی درخواست مسترد

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ملائیشیا کے گرفتار سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی عدالتی فیصلے کو چیلنج کرنے کی آخری کوشش بھی ناکام ہوگئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کی عدالت نے نجیب رزاق کی سزا پر نظرثانی کی درخواست مسترد کردی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق وفاقی جج نے کہا کہ 5 رکنی پینل میں سے 4 ججوں نے درخواست مسترد کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔

نجیب رزاق کے وکیل نے کہا ہے کہ ایک جج کے اختلافی نوٹ سے مزید عدالتی کارروائی کا امکان ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق نجیب رزاق کے پاس اب اپنی سزا کے خلاف شاہی معافی کی درخواست کا راستہ موجود ہے۔

شاہی معافی ملنے کی صورت میں انہیں 12 سال سزا کی مدت پوری کیے بغیر رہائی مل سکتی ہے۔

واضح رہے کہ نجیب رزاق کو ریاستی فنڈ میں اربوں ڈالر کی کرپشن پر عدالت نے 12 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید