• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر علی: دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ، سپاہی شہید

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں سے سیکیورٹی فورسزکا فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے سپاہی شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان میر علی میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے سپاہی شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی ارشاد اللّٰہ نے جامِ شہادت نوش کیا ہے ۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے بتایا ہے کہ 29 سالہ شہید سپاہی ارشاد اللّٰہ کا تعلق ڈسٹرکٹ کرک سے ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سے سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

قومی خبریں سے مزید