وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ڈائنامک رجسٹری کا عمل شروع ہوچکا ہے جو اس وقت بھی جاری ہے۔
اس حوالے سے ایک ویڈیو بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ ملک میں 572 جگہیں ہیں تحصیل کی سطح پر جہاں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ڈائنامک رجسٹری اس وقت جاری ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ لوگوں سے گزارش ہے کہ جو لوگ خود کو مستحق سمجھتے ہیں وہ اس رجسٹری کے ذریعے اپنا سروے کرائیں۔