• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک چین تعاون فوجی اتحاد میں تبدیل ہونے کی پیشگوئی

امریکا نے پاکستان اور چین کے تعاون کو فوجی اتحاد میں تبدیل ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

امریکی ادارے یو ایس انسٹیٹیوٹ آف پیس نے پاک چین تعاون کے فوجی اتحاد میں تبدیل ہونے کی پیش گوئی کی۔

رپورٹ میں پاکستان اور چین کے قریب آنے کی وجوہات کا تذکرہ بھی کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پچھلی دہائی کے دوران جنوبی ایشیا میں جغرافیائی، سیاسی تبدیلوں، چین بھارت تعلقات میں گراوٹ اور افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء نے دونوں افواج کو ایک دوسرے کے قریب کردیا ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی میدان میں اشتراک تیزی سے بڑھ رہا ہے جبکہ پرانے امریکی اور یورپی ساز و سامان پر انحصار کم ہورہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید