• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ایٹمی قوت نہ ہوتا تو کہیں زیادہ مسائل ہوتے، وزیر خزانہ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان ایٹمی قوت نہ ہوتا تو کہیں زیادہ مسائل ہوتے، نواز شریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، نواز شریف کا فیصلہ تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔

اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ بھارت کے مقابلے میں دھماکے نہ کرنے کیلئے پابندیوں کی دھمکیاں دی گئیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ صنعتی شعبے کے مسائل کا حل اور فروغ ترجیح ہے، مل کر کام کریں گے تو پاکستان ٹیک آف کر سکتا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ابھی وزارت میں آیا تو 33 ہزارایل سیز زیر التوا تھیں۔

قومی خبریں سے مزید