کوئٹہ(پ ر)جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر زاہدا ختر بلوچ نے کہا ہے کہ مولاناہدایت الرحمان عوام کے ہیروبن گئے ہیں جھوٹے مقدمات بناکر قید کیا گیا جماعت اسلامی حق دو تحریک اور مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کیساتھ ہے جلد باعزت رہائی اور مطالبات بھی منظور ہوں گے۔ نوجوانوں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کوتین ماہ سے بلاوجہ جھوٹے مقدمات قائم کرکے قیدکرنا بدترین ظلم ہے عوام کو انصاف کی فراہمی کا دعویٰ کرنے والوں نے عدل وانصاف کو بدنام کر دیا جماعت اسلامی عدل وانصاف کے قیام کیلئے جدوجہد کررہی ہے حکومت وادارے محب وطن عوام میں اشتعال پیدا کرناچاہتے ہیں عوام پرامن ہیں اور آئین کے دائرہ میں رہ کر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی رہائی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں،صوبائی وفاقی حکومت قومی جماعتیں اور میڈیا کی مولانا ہدایت الرحمان بلو چ کے حوالے سے مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے ۔حکمران اور ادارے جھوٹے مقدمات ختم کرکے انہیں فوری طور پر رہا کریں۔