• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوات میں سرکاری آٹاپر سیاست بند کی جائے، فخر زمان

پشاور (جنگ نیوز) پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما فخرزمان خان نے سوات میں رمضان پیکیج کے آٹے پر سیاسی دکانداری کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ سوات میں سرکاری آٹاپر سیاست بند کی جائے ۔لیگی کارکنوں اور عہدیداروں کی موجودگی میں فوٹو سیشن سے غریبوں کی عزت نفس مجروح ہو رہی ہے۔ یہ پیکیج پیپلز پارٹی کی کوششوں سے منظور ہوا جس کا آغاز بھی پی پی پی کے مرہون منت ہے اس کے باوجود پی پی پی اس سے مکمل لاتعلق رہ کر مستحقین تک اس کو پہنچانا چاہتی ہے مگر افسوس کہ لیگی کارکن و عہدیدار اس کو سیاست چمکانے کے لئے استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے لیگی کارکنوں اور عہدیداروں سے کہا کہ وہ رمضان پیکیج کی آڑ میں مزید سیاست چمکانے سے گریز کریں۔ انہوں نے انتظامیہ کے روئیے پر بھی افسوس کا اظہار کہ اگر ضلعی انتظامیہ نے تقسیم منصفانہ نہ بنائی تو نتائج کی ذمہ دار خود ہوگی۔
پشاور سے مزید