• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا جرم غلط بیانی، سابق صدر نے پورن اسٹار کو ادا رقم کاروباری اخراجات ظاہر کئے تھے

کراچی (نیوز ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف فردجرم عائد کردی گئی ہے ،ان پر پورن اسٹار اسٹورمی ڈینیلز کو اپنے تعلقات پر خاموش رہنے کیلئے رقم ادا کرنے کا الزام ہے ، اس ادائیگی کا مقصد تھا کہ اسٹورمی ڈینیئلز ٹرمپ سے اپنے تعلق پر خاموش رہیں۔

ٹرمپ کی جانب سے رقم کی ادائیگی تو قانونی تھی تاہم ٹرمپ نے اس ادائیگی کو کاروباری اخراجات کے طور پر پیش کیا اور نیو یارک میں کاروباری ریکارڈ میں غلط بیانی ایک جرم ہے۔

ڈینیئلز کا اصل نام سٹیفنی کلفرڈ ہے اور وہ سنہ 1979میں لوزیانا میں پیدا ہوئی تھیں۔

دنیا بھر سے سے مزید