• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب شنگھائی تعاون تنظیم کا باقاعدہ ڈائیلاگ پارٹنر بن گیا

کراچی (نیوز ڈیسک) سعودی شاہ سلمان نے چین کی زیر قیادت سیاسی، معاشی اور سلامتی اتحاد کی تنظیم شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) میں سعودی عرب کی تنظیم میں ’’ڈائیلاگ پارٹنر‘‘ کی حیثیت کی منظوری دیدی ہے۔ سعودی شاہ سلمان نے کابینہ کے اجلاس میں ایم او یو پر دستخط کیے۔ اس کے ساتھ ہی شاہ سلمان نے چین کے ساتھ تکنیکی اور ووکیشنل ٹریننگ میں تعاون کی بھی منظوری دی ہے۔ کابینہ میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس موقع پر ایران کے ساتھ ثالثی کرانے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔ سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق، ایران بھی جلد ہی اس تنظیم کا حصہ بن جائے گا۔

دنیا بھر سے سے مزید