کراچی (نیوز ڈیسک) جنوبی افریقی ملک چلی میں پہلی بار انسان میں برڈ فلو وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق برڈ فلو کی تصدیق53سالہ شخص میں ہوئی، مریض میں انفلوئنزا کی شدید علامات ظاہر ہوئیں تھیں۔ چلی کی وزارت کا کہنا تھا کہ مریض کی حالت بہتر ہے جبکہ حکام برڈ فلو کے ماخذ اور مریض کے رابطے میں آنے والوں سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔ قبل ازیں ملک میں گزشتہ سال کے آخر میں جنگلی جانوروں میں برڈ فلو کے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔