• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان شاہ رخ خان کی فیملی میں شامل ہوگئے


بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور شاہ رخ خان اپنی فلموں، دوستی اور تعلقات کے حوالے سے ہمیشہ ہی خبروں میں رہتے ہیں، ہوا تو اس مرتبہ بھی ایسا ہی ہے لیکن وجہ بنے ہیں اہلخانہ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جمعے کو بالی ووڈ کے کئی اداکار اور ان کے اہلخانہ ممبئی میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے جہاں اندرونی راستے پر میڈیا اور فوٹوگرافرز کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔

بھارتی میڈیاکے مطابق تقریب کے ریڈ کارپٹ پر شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان اپنے بچوں سہانا اور آریان کے ساتھ تصاویر کھنچوا رہی تھیں کہ اس دوران سلمان خان بھی وہاں پہنچ گئے۔

سلمان خان نے اس موقع پر شاہ رخ خان کی فیملی کے ساتھ شامل ہو کر ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں جنہیں دیکھ کر لوگ بہت حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کے بیٹے آریان نے سلمان خان کو ’بھائی‘کہہ کر مخاطب کیا۔

گروپ فوٹو کے بعد شاہ رخ خان کے اہلخانہ آگے بڑھ گئے تاہم آریان خان نے واپس آکر سلمان خان کے ساتھ علیحدہ سے بھی تصاویر کھنچوائیں۔

اس موقع پر وہاں موجود فوٹوگرافرز کے کیمروں کے کلکس بٹن رُکنے کا نام ہی رنہیں لے رہے تھے۔

اس حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیوز میں بھی سنا جاسکتا ہے کہ وہاں موجود میڈیا کے نمائندوں نے سلمان خان اور شاہ رخ خان کے اہلخانہ کو ایک ساتھ یوں دیکھ کر بہت خوشی کا اظہار کیا اور ان کی خوب حوصلہ افزائی بھی کی۔

سوشل میڈیا پر بھی اس تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز میں سلمان خان اور شاہ رخ خان کے اہلخانہ کو ایک ساتھ دیکھ کر ان کے مداح بہت زیادہ خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس تقریب میں ایشوریا رائے، کرینہ کپور اور سیف علی خان سمیت کئی بالی ووڈ اداکاروں نے بھی شرکت کی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید