ملتان (سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں ملاقات کی اور انہیں کراچی کے مسائل کے بارے میں اپنی اور شہریوں کی تشویش اور پریشانی سے آگاہ کیا ۔ ملاقات میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ، شعیب احمد و دیگر بھی موجودتھے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کراچی منی پاکستان ہے اگر کراچی میں امن اور خوشحالی ہوگی تو پورے ملک پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہونگے ابلدیہ عظمی کے تمام اداروں میں ہزاروں کی تعداد میں سیاسی کارکنوں کو بھرتی کیا گیا ہے،یہ گھوسٹ ملازمین یا تو گھروں میں بیٹھے تنخواہیں لے رہے ہیں یا افریقہ دبئی اور دوسرے ملکوں میں چھپے ہوئے ہیں او گھوسٹ ملازمین اور کرپشن کی وجہ سے پورا نظام ناکامی کی تصویر بنا ہوا ہے ۔۔شہر میں روزانہ 12ہزار ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے جسے اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کا کوئی مربوط سسٹم نہیں وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کو یقین دلایا کہ صوبائی حکومت ان سنگین مسائل کے خاتمہ کیلئے جلد مناسب اقدامات کرے گی ۔ دریں اثناء ایک انٹرویو میں سراج الحق نے کہا ہے کہ پانامہ پیپرز پر حکومت اور اپوزیشن بات سلجھانے کے لیے سنجیدہ نہیں، ٹی او آر کمیٹی کے اراکین عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں، بہت سارے لوگ نہیں چاہتے احتسابی کمیشن بنے۔پاکستان میں احتساب ہوا تو ایک دن سب کی باری آئے گی۔ حکومت کے پانچ سال پورے کرنا بڑی بات نہیں، نظام کو بہتر بنانا اچھی بات ہے۔میاں صاحب وقت گزارنا چاہتے ہیں۔