• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹے کی تقسیم کے دوران 20 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، عامر میر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نگراں وزیرِ اطلاعات پنجاب عامر میر آٹے کی تقسیم کے دوران 20 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ مضحکہ خیز قرار دے کر اس کی تردید کر دی۔

ایک بیان میں عامر میر نے کہا کہ آٹا تقسیم کے دوران صرف 3 لوگ جاں بحق ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی جھوٹ کی دکان اب نہیں چل پائے گی، رمضان میں ہی جھوٹ بولنے سے پرہیز کر لیں۔

عامر میر کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام جھوٹ اور سچ کا فرق اچھی طرح جان چکے ہیں۔

دوسری جانب پنجاب کی نگراں حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک 36 اضلاع میں 2 کروڑ 11 لاکھ 25 ہزار سے زائد آٹے کے تھیلے مستحق افراد میں تقسیم کیے جاچکے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ نادرا اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ اہل افراد کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک ایک کروڑ 9 لاکھ 37 ہزار 331 گھرانے مفت آٹا اسکیم سے مستفید ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ آٹا پوائنٹس پر نظم و ضبط قائم رکھنے اور مستحق افراد کی رہنمائی کے لیے انتظامیہ پولیس اور دیگر تمام متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔

قومی خبریں سے مزید