پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ لاہور پہنچ گئے۔
پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر اور سینیٹر اعجاز چوہدری پر مشتمل وفد امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سے ملاقات کے لیے منصورہ پہنچا۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کی سراج الحق سے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے درمیان روابط کا تسلسل برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا۔
دونوں سیاسی پارٹیوں میں آئین اور جمہوری نظام کو سیاسی بحران سے نکلنے کا ذریعہ قرار دینے پر بھی اتفاق پایا گیا۔
دوران ملاقات سراج الحق نے کہا کہ صرف دو صوبوں میں الیکشن مسئلے کا حل نہیں ہے، پورے ملک میں ایک ہی دن انتخابات کے حامی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک متفقہ تاریخ کے لیے سیاسی جماعتوں کے ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔