• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ 3:افراد کو محبوس کرنے کے الزام پر سی آئی اے سٹاف ملتان سےوضاحت طلب

ملتان (سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بنچ کے مسٹر جسٹس سید شہباز علی رضوی نے سی آئی اے سٹاف ملتان سے 3 افراد کو محبوس کرنے کے الزام پر وضاحت طلب کر لی ہے ،گزشتہ روز محلہ گوڈانی اوکاڑہ کی مسماۃ نذیراں نے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کا بھتیجا محمد عارف اور بیٹے محمد عمران ، وقاص رشتہ دار وں کو ملنے فیصل آباد گئے  جہاں 10 جون کو پولیس نے بلا جواز حراست میں لیا جو اب ڈائریکوریٹ آفس ملتان میں پابند ہیں، عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت 20 جون مقرر کی ہے۔ 
تازہ ترین