بھارت میں گاؤ رکشا کی آڑ میں ایک اور مسلمان کو قتل کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک میں مویشیوں کے تاجر ادریس پاشا کو قتل کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق تاجر ادریس کے لواحقین نے لاش مقامی پولیس اسٹیشن کے باہر رکھ کر احتجاج کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ادریس پاشا قتل کیس میں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق تاجر ادریس کے قتل کی ایف آئی آر گاؤ رکشا رہنما پونیتھ کیریہالی کے خلاف درج کی گئی ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ادریس نے گاؤ رکشا رہنما کو مویشیوں کی خریداری کی رسیدیں بھی دکھائی تھیں۔ گاؤ رکشا رہنما نے ادریس سے 2 لاکھ روپے مانگے اور نہ دینے پر قتل کی دھمکی دی گئی۔
ایف آئی آر کے مطابق گاؤ رکشا رہنما نے مقتول ادریس کو دھمکایا اور کہا کہ پاکستان چلے جاؤ۔