• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت طیارہ حادثہ: پائلٹس اور ان کی تربیت کی تحقیقات کا آغاز

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بھارتی شہر احمد آباد میں ہونے والے طیارہ حادثے کے بعد ایئر انڈیا کے پائلٹس اور ان کی تربیت سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ہوا بازی ایجنسی نے پائلٹس اور ڈسپیچر سے دستاویزات مانگ لی ہیں۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ تمام فلائنگ اسکولز کو تربیتی طریقۂ کار کی جانچ کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے طیارے میں سوار تمام 241 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک مسافر معجزانہ طور پر بچ گیا تھا۔

طیارے نے لندن کے لیے اُڑان بھری تھی کہ حادثے کا شکار ہو گیا تھا، طیارہ ڈاکٹروں کے ہاسٹل کی عمارت پر گرا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید