• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے نظیر کفالت کی جاری سہ ماہی قسط بڑھا کر 8500 کردی گئی

وفاقی وزیر سماجی بہبود اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری کی زیر صدارت بی آئی ایس پی کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ 

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بے نظیر کفالت کی جاری سہ ماہی قسط کو 7000 روپے سے بڑھا کر 8500 کردیا۔ ڈائنامک رجسٹری کے تحت نئے مستحقین کو بی آئی ایس پی میں رجسٹریشن کا موقع ملے گا۔ 

اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر شازیہ مری نے ہدایت کی کہ بی آئی ایس پی کے پارٹنر بینک اے ٹی ایم ادائیگی کے طریقہ کار کو آسان بنائیں۔ 

انہوں نے کہا کہ اضافہ شدہ 8500 روپے کی سہ ماہی قسط کی ادائیگی کی جا رہی ہے، انہوں نے مزید کہا مستحقین اپنی پوری اضافہ شدہ رقم 8500 روپے ہی وصول کریں۔

قومی خبریں سے مزید