• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

کچھ لوگوں کو سیلفی (یعنی کہ اپنی ہی تصویر) لینے کا شوق ہوتا ہے لیکن اگر کیا یہ شوق جانوروں کو بھی ہوتا تو وہ کیا کرتے، تو اس کی جھلک بھی اب سامنے آگئی ہے۔

آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) آرٹ ان دنوں انٹرنیٹ پر ایک نئی ٹرینڈنگ بن گیا ہے جہاں صارفین اس سے متعلق نئی اور دلچسپ چیزیں شیئر کر رہے ہیں۔

اس رجحان کو آگے بڑھاتے ہوئے ایک غیرملکی آرٹسٹ جیو جان ملور نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے تیار کردہ کچھ تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیں جن میں جانوروں کو سیلفی لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

جیو جان ملور نے اپنے اکاؤنٹ پر لکھا کہ میں نے حال ہی میں اپنے پرانے دوستوں کی کچھ سیلفیز شیئر کیں جس کے بعد مجھے دنیا بھر سے بے تحاشہ نئی سیلفیز موصول ہوئیں۔

پوسٹ میں کتوں، بلیوں، ڈولفنز، گھوڑوں، گلہریوں، بطخوں، شیروں، اونٹوں اور خرگوشوں کو سیلفی لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے تیار کی گئی ان تصاویر کو انٹرنیٹ پر بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔


دلچسپ و عجیب سے مزید