پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین پاکستان کی جیت ہے۔
لاہور سے جاری ایک بیان میں سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا، ثابت ہوا کہ الیکشن کمیشن نے آئین سے تجاوز کیا۔
پی ٹی آئی سینیٹر نے کارکنان کو انتخابات کی تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت کردی۔