• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون جج کو دھمکی: عمران خان کے وارنٹ قابلِ ضمانت میں تبدیل،تفصیلی فیصلہ جاری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد کی عدالت نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری کو قابلِ ضمانت میں تبدیل کرنے کاتفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان نے 2 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج نے تفصیلی فیصلے میں لکھا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کو ناقابلِ ضمانت کی جگہ پہلے قابلِ ضمانت وارنٹ جاری کرنا چاہیے تھا۔

تفصیلی فیصلے کے مطابق تفتیشی افسر نے بتایا ہے کہ عمران خان کی رہائش گاہ پر قابلِ ضمانت وارنٹ کی تعمیل نہیں کی گئی۔

عدالت نے تفصیلی فیصلے میں لکھا ہے کہ پہلے بھی 24 مارچ کو عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ کو قابلِ ضمانت میں تبدیل کیا گیا۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے 24 مارچ کا سیشن عدالت کا فیصلہ دستیاب تھا، فیصلے کے ساتھ ناقابلِ ضمانت وارنٹ کی کوئی کاپی منسلک نہیں۔

عدالت نے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ تفتیشی افسر نے کہا کہ عمران خان کی رہائش گاہ پر قابلِ ضمانت وارنٹ کی تعمیل نہیں کی گئی۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اعتراضات پر مبنی ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو قابلِ ضمانت وارنٹ میں تبدیل کیا جاتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید