• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم پورے بھارت کے بھائی جان نہیں، کسی کے جان بھی ہیں، سلمان خان

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

بھارتی معروف اداکار سلمان خان عرف سلو بھائی کی جانب سے خود کو  موصول ہونے والی دھمکیوں سے متعلق سوال پر کرارا جواب دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ  18 مارچ کو سلمان خان کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی تھی جو بدنام زمانہ گینگسٹر گولڈی برار نے اِنہیں بھیجی تھی، گولڈی برار وہی شخص ہے جس نے گزشتہ سال مئی میں پنجابی گلوکار اور کانگریس لیڈر سدھو موسے والا کو قتل کروایا تھا۔

گزشتہ روز سلمان خان نے ایک پریس کانفرنس میں شرکت کی جہاں اِنہیں موصول ہونے والی دھمکی آمیز ای میلز سے متعلق سوال پوچھا گیا تاہم اداکار نے اس سوال کو بڑی مہارت سے ٹال دیا۔

صحافی کا سلمان خان سے پوچھنا تھا کہ سلمان صاحب، آپ پورے ہندوستان کے بھائی جان ہیں، آپ کو جو دھمکیا ملتی ہے، آپ اِنہیں کیسے دیکھتے ہیں؟

اس پر بالی ووڈ سپر اسٹار، سلمان خان نے جواب دیا کہ پورے بھارت  کے بھائی جان نہیں ہیں، کسی کے جان بھی ہیں، بہت ساروں کی جان بھی ہیں۔

سلمان خان کا کہنا تھا کہ بھائی جان اُن کے لیے ہیں جو کہ بھائی ہیں اور اُن کے لیے بھی جنہیں ہم بہن بنانا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ سلمان خان کی اس عید الفطر پر فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ ریلیز ہونے والی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید