• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، ہندو لڑکی سے بات کرنے پر مسلمان لڑکے پر تشدد

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست کرناٹک میں سفر کے دوران ہندو خاتون سے بات کرنے پر مسلمان شخص تشدد کا نشانہ بن گیا۔

بھارتی میڈیا ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق گزشتہ منگل کو کرناٹک میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب 22 سالہ ظہیر نے سفر کے دوران بس میں اپنی دوست، ایک ہندو لڑکی سے بات کی۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق ظہیر کی دوست، ہندو لڑکی بیلتھنگڈی کےعلاقے میں بس سے نیچے اتر گئی تھی جبکہ ظہیر نے اپنا سفر جاری رکھا۔

بعد ازاں بس جب اجیرے کے علاقے میں پہنچی تو ایک گروپ نے بس کو روک کر ظہیر کو گھسیٹ کر باہر نکالا اور مبینہ طور پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق ظہیر پر تشدد کرنے والے چاروں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر کے اِن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ اس معاملے پر مزید تفتیش جاری ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید