کشمور میں فائرنگ کر کے پروفیسر ڈاکٹر اجمل ساوند کو قتل کردیا گیا۔
پروفیسر اجمل ساوند کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں پولیس چھاپے مار رہی ہے۔
کشمور کے مختلف علاقوں میں سندرانی قبیلے کے افراد کے گھروں کی تلاشی لی گئی۔
پولیس نے 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، پولیس نے ملزمان کے متعدد ٹھکانوں کو آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق واقعہ ساوند اور سندرانی قبائل میں دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہے۔