تھائی لینڈ میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوگئے، پولیس کے مطابق ملزم فرار ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ سورات تھانی صوبے میں پیش آیا۔
پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بنگلادیش کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے۔
نوبیل انعام یافتہ محمد یونس کی قیادت میں بنگلادیش کی عبوری حکومت نے باہمی ویزا استثنیٰ کے اس معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا کہ اقوام متحدہ کی طرف سے قحط زدہ قرار دیے گئے غزہ کیلئے راہداری کھولی جائے۔
چین میں ایک شخص کی جانب سے فارمیسی پر آن لائن کی گئی ادائیگی کی کوشش ناکام ہوگئی جس نے اس کے خفیہ تعلقات کا بھانڈا بھی پھوڑ دیا۔
ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ یورپ کے ساتھ جوہری مذکرات جاری رکھیں گے۔
کمسنوں کو اپنے دوست سے جنسی تعلق کیلئے بھرتی کرنے کے جرم میں قید بھگتنی والی خاتون گزلین میکسویل نے امریکا کے صدر ٹرمپ کو کلین چٹ دیدی۔
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سرجیو گور کو بھارت میں نیا امریکی سفیر نامزد کردیا، انہیں جنوب اور وسط ایشیائی امور کیلئے خصوصی مندوب بھی مقرر کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اڑیسہ کے ضلع کیونجھر میں ایک 8 سالہ بچی کے ساتھ خوفناک واقعہ پیش آیا، جہاں وہ اسکول کے اندر ہی بند ہو گئی اور پوری رات کلاس روم میں قید رہی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس جب بیوی کی گمشدگی کی تحقیقات کے لیے شوہر کے گھر پہنچی تو وہاں سے بیوی کی لاش ایک گڑھے سے برآمد ہوئی۔
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خون کا عطیہ دے کر سالانہ مہم کا آغاز کیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ 32 سالہ ڈیماریل 500 سے زائد کامیاب اسکائی ڈائیونگ کر چکی تھیں، انہوں نے اپنی آخری چھلانگ کے دوران جان بوجھ کر پیرا شوٹ نہیں کھولا تھا اور خود کار حفاظتی نظام بھی بند کر دیا تھا۔
اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ ولکر ترک نے کہا ہے کہ شمالی غزہ میں قحط کا پھیلنا اسرائیلی حکومت کے اقدامات کا براہِ راست نتیجہ ہے، اور بھوک سے ہونے والی اموات جنگی جرم کے مترادف ہو سکتی ہیں۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایرانی مستقل مندوب نے کہا کہ اسرائیل شام کے خلاف مسلسل جارحیت سے باز آجائے۔
اقوام متحدہ کی جانب سے غزہ کو قحط زدہ قرار دے دیا گیا ہے، غزہ کے بعض علاقے قحط زدہ ہو چکے ہیں اور یہ صورتحال آئندہ ماہ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
سری لنکن میڈیا کے مطابق رانیل وکرماسنگھے زیرِ تفتیش بیان ریکارڈ کروانے سی آئی ڈی کے دفتر پہنچے تھے جہاں انہیں گرفتار کر لیا گیا۔
جلتے ٹرک کو پیٹرول پمپ سے ہٹا کر قیمتی جانیں بچانے والے سعودی شہری کے لیے شاہ عبد العزیز ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔